ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کی شاندار فتح ؛ اننگز اور 92 رنز سے ویسٹ انڈیز کو دی شکست

ویسٹ انڈیز کے خلاف انڈیا کی شاندار فتح ؛ اننگز اور 92 رنز سے ویسٹ انڈیز کو دی شکست

Mon, 25 Jul 2016 14:44:55  SO Admin   S.O. News Service

انٹیگا25؍جولائی (ایجنسی)انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے میزبان ٹیم کو اننگز اور 92 رنز سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بنا کراننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے میزبان ٹیم کو اننگز اور 92 رنز سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 566 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔پہلی اننگز میں انڈیا کی جانب سے کپتان وراٹ کوہلی نے ڈبل سنچری اسکور کی اور 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ روی چندرن ایشون نے بھی سنچری اسکور کی اور وراٹ کوہلی کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔روی چندرن ایشون کو سات وکٹیں لینے اور سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انڈیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔


Share: